۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضور مدیر جامعه الزهرا در دانشکده علوم اسلامی کراچی

حوزہ/ انہوں نے اس بات خوشی کا اظہا کرتے ہوئے کہ کراچی میں فیکلٹی آف اسلامک سائنسز سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی تقریباً 70% طلبا خواتین ہیں، کہا: خواتین گھر اور خاندان کا اصل محور ہیں ، اگر ہم معاشرے کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں معاشرے کی خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق، جامعۃ الزہرا (س) ایران کی مدیر، محترمہ سیدہ زہرا برقعی اور ان کے ہمراہ وفد نے کراچی میں خوجہ برادری کی قائم کردہ یونیورسٹی ’جامعہ کراچی‘ کی فیکلٹی آف اسلامک سائنسز کا دورہ کیا ، ساتھ ہی جامعۃ الزہرا (س) کے سابق بین الاقوامی طلباء کے تیسرے علاقائی اجتماع کے موقع پر جامعہ کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس دورے کے دوران اس فیکلٹی کے سو سے زائد طلباء اور عہدیداروں کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور فیکلٹی آف اسلامک سائنسز کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر زاہدی (جو کہ محترمہ ثروت زہرا زیدی جامعۃ الزہرہ کی فارغ التحصیل طالبہ کے شوہر ہیں) نے حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت اور عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیکلٹی کے شعبوں کا تعارف کرایا اور کہا: اس یونیورسٹی میں 40,000 طلباء ہیں، جن میں 70فیصد خواتین ہیں۔

انہوں نے اس بات خوشی کا اظہا کرتے ہوئے کہ کراچی میں فیکلٹی آف اسلامک سائنسز سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی تقریباً 70% طلبا خواتین ہیں، کہا: خواتین گھر اور خاندان کا اصل محور ہیں ، اگر ہم معاشرے کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں معاشرے کی خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

سیدہ زہرا برقعی نے کہا: اب تک 50,000 سے زائد طلباء جامعۃ الزہرہ (س) میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ طلبا دنیا کے تمام ممالک سے ہیں۔

اس تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر سے طلاب کے لئے نصیحت کی درخواست کی جس پرمحترمہ برقعی نے کہا : امام علی علیہ السلام کی ایک روایت ہے جس میں امام فرماتے ہیں: النّاسُ ثَلاثَةٌ: فَعالِمٌ رَبَّانِی وَ مُتَعَلِّمٌ عَلی سَبیل نَجاةٍ وَ هَمَجٌ رَعَاعٌ، لوگ تین طرح کے ہیں، یا وہ عالم ہوتے ہیں، یا متعلم ہوتے ہیں یا صرف احمق اور حقیقیت سے بے خبر ہوتے ہیں، نہ کود جانتے ہیں اور نہ جاننے والوں سے کوئی رابطہ رکھتے ہیں ۔ لہذا ہم پہلے دو گروپوں میں رہنے کی کوشش کرکرنا چاہئے۔

جامعۃ الزہرا (س)کی مدیر نے اس بات پر تاکید کی کہ علم کسی بھی مرحلے پر ختم نہیں ہوتا ہے: علم کو عمل کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ ہمارے اور خدا کے درمیان کوئی حجاب و رکاوٹ باقی نہ رہے۔ اس لیے علم، معنویت اور روحانیت کو اپنی زندگی کا ہدف قرار دیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .